از قلم ۔۔۔کنول نثار
آجکل کے زمانے میں تمام لوگ نہ جانے کس جلدی میں ہوتے ہیں جسکی وجہ سے تمام کام فائدے کے بجائے نقسان ہی دے کرجاتے ہیںبہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ جلدی بازی کسی فائدے کی چیز نہیں ہے اور اکثر بیشتر اس جلد بازی کا انجام بہت ہی بُرا ہوتا ہے ۔اسی طرح سے اگر آجکل کے لوگوں کے بارے گاڑی چلانے کے حوالے سے کریں تو صاف نظر آتا ہے کہ بہت ہی زیادہ لاپروائی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اور ایسے میں جب کسی خطرناک حادثے کا شکار کوئی ہوتا ہے تو افسوس کے علاوہ کوئی بھی چیز ہاتھ نہیں آتی اور یوں کسی نہ کسی گھر کا چراغ بجھ جاتا ہے دیکھا گیا ہے کہ جب بھی آجکل کے لوگ اپنی ذاتی گاڑی میں سفر کرتے ہیں تو ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے اُن کو کئیں ہوائی جہاز کی رفتار سے پہنچنا ہوتا ہے لیکن جب حادثہ پیش آتا ہے تو تب ہی معلوم ہوتا ہے کہ اُنہوں نے کس حد تک لاپروائی کا مظاہر ہ کیا اور ایسے میں لگاتار عوام کو حکومت کی طرف سے ہدایات دی جاتی ہیں کہ گاڑیوں کی رفتار کم رکھیں تاکہ کسی بھی حادثہ سے بچا جاسکے۔یہ بات قابل ذکر ہے عوام کو اس طرح کے حادثات سے بچانے کیلئے ٹریفک حکام بار بار عوام کے لئے جانکاری پروگرام بھی منعقد کرتے ہیں تاہم اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کے باوجود بھی صاف نظر آتا ہے کہ حادثوں کی تعداد میں کوئی کمی رونمانہیں ہوتی جو قابل غور بات ہے اگر چہ اسکولوں میں کالیجوں میں یا دیگر مقامات پر اس طرح کے جانکاری منعقد کئے جاتے ہیں لیکن کیا اس طرح کے پروگرام منعقد ہونے کے بعد عوام اس پر عمل کرتے ہیں اگرچہ اس طرح کی جانکاری حاصل ہونے کے بعد اس پر عمل کرنے کی بھی ضرورت ہے ۔شاید ہی آج کل کوئی ایسادن گذرے جس دن کوئی نہ کوئی حادثہ کہیں پیش نہ آئے ۔جہاں ان حادثوں کے بعد فکرمند ہونے کی بھی ضرورت ہے اور عوام تک جانکاری بھی پہنچانے کی بھی ضرورت ہے وہیں عوامی سطح پر بھی بے حد ذمہ داری کا احساس ہونا ایک ضرورت ہے اور اگر عوام کو اس بات کے غور فکر کیلئے وقت نہیں ہے تو سمجھنا چائے کہ کچھ بھی اچھا ہونے والا نہیں ہے خاصکر اگرآج برفباری کے موسم کی بات کریں تو بہت ہی زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کیونکہ گاڑیوںکا سڑکو ں پر پھسلن ہونے کی وجہ سے زیادہ حادثات کا خطرہ موجود رہتا ہے دیکھا جائے تو سب سے زیادہ نوجوان لاپروائی سے گاڑی چلانے کے مرتکیب ہوتے ہیں جب سڑکوں پر پہلے سے ہی خطرہ موجود ہو توکیسے اس بات کی اُمید رکھی جائے گی کہ حادثے نہیں ہونگے ۔ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ جہاں کچھ لوگوں کی جان ان حادثوں میں چلی جاتی ہے وہیں کچھ لوگ اس قدر زخمی ہوجاتے ہیں کہ عمر بر وہ کسی کام کے قابل نہیں رہتے اور اپاہیج ہوکر رہ جاتے ہیں ایسے میں تمام لوگوں خاصکر نوجوانوں پر ذمہ داری عاید ہوتی ہے کہ وہ اس طرح کے حادثوں سے بچنے کیلئے اُن تمام طرح کی ہدایات پر عمل کریں جن ہدایات کو حکام خاصکر محکمہ ٹریفک کی جانب سے وضع کیا جاتا ہے۔جب کہ ایسے ہدایات عام لوگوں کی زندگیون کو بچانے کیلئے ہی عوام تک پہنچایا جاتا ہے ۔یہ بات اگرچہ ضروری ہے کہ تمام لوگوں کے پاس اپنی گاڑی ہو لیکن گاڑی کا یہ مطلب بھی نہیں کہ اسے اپنی جان کے خطرے کے طور لوگ سمجھنے لگے اگر اس طرح کے واقعات پر قابو نہیں پایا گیا تو بہت ممکن ہے کہ وادی کی سڑکوں پر یہ حادثوں سے خونی رقص بھی جاری رہے گا جو کوئی اچھی بات نہیں ہے ۔حادثات سے اگر کوئی انکار بھی نہیں کرسکتا لیکن جب حادثات اپنی غلطی کا نتیجہ ہو تو بہت تکلیف ہوتی ہے اور تب پشتانے سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا ہے اگر فرق پڑتا ہے تو صرف اس بات کا فرق پڑتا ہے کہ ایک گھر کا چراغ بجھ جاتا ہے انسان لاکھ کوشش کرے غلطی کرنے کے بعد کسی بھی جانی نقسان کو پورا نہیں کیا جاسکتا اور ایسے میں تمام لوگوں پر ذمہ داری بھی عاید ہوتی ہے کہ وہ اپنے اپنوں کے ساتھ ساتھ اپنی جان کا بھی خیال کریں اور جب بھی گاڑی چلانے کی کوشش کریں تو اس بات کا ضرور خیال کریں کہ کہیں تیز رفتاری کی کوشش میں وہ اپنا ہی نقسان تو نہیں کرتے اگر چہ پہلے پہلے تیز رفتاری اچھی لگتی ہے اور انسان خود کو نہ جانے کیا کیا سمجھنے لگتا ہے تاہم کچھ ہی دیر کے بعد نقسان اُٹھانے کے ساتھ ہی انسان کی تمام کو پچھتانے کے بعد کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔غرض تمام لوگوں کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس ہونا چائے نہ کہ ان حادثات کی ذمہ داری بھی ٹریفک اہلکاروں پر ڈالی جائے اگر وقت رہتے لوگوں نے ان حادثات کو روکنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کیا توبہت ممکن ہے کہ انسانی زندگیاں محفوظ رہیں گی بصورت دیگر گاڑیوں کی تیزرفتاری عوام کیلئے مصیبتوں کا پہاڑ ہی آئے گی جس کی طرف سنجیدگی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔