صحت اور تندرستی

کراچی کے بدلتے موسم کے باعث بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ:Valley Vision

کراچی میں بچوں میں نمونیا کے کیسز میں اضافہ ہوگیا ہے—فوٹو: فائل

  کراچی: شہر میں موسم کی بدلتی صورت حال میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں اور اسپتالوں میں بچوں میں نمونیا کے کیسز میں روزانہ کی بنیاد پر انتہائی اضافہ ہو رہا ہے۔

کراچی کے چلڈرن اسپتال کی ایمرجنسی کے سربراہ کے مطابق ان کے اسپتال میں روانہ نمونیا کے 30 کیسز آرہے ہیں، اسی طرح سول اسپتال میں روزانہ 10 سے 15 ایسے بچوں کو لایا جاتا ہے جو نمونیا سے متاثر ہوتے ہیں۔

پاکستان پیڈیاٹرکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خالد شفیع نے بتایا کہ اکتوبر، نومبر اور دسمبر میں عام طور پر نمونیا کے کیسز میں اضافہ ہوتا ہے اور نمونیے کی مخصوص اقسام کے لیے ویکسینز بھی دستیاب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نمونیا سے سالانہ 70 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوتے ہیں، دو سال سے کم عمر بچے اور 65 سال سے بڑی عمر کے شہریوں کو نمونیے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

ڈاکٹر خالد شفیع کے مطابق نمونیا کی علامات میں سبز، پیلے اور سرخ بلغم کے ساتھ کھانسی، بخار، گرمائش، سردی لگنا، سانس لینے میں مشکل پیش آنا اور گہرا سانس یا کھانستے وقت سینے میں درد ہونا شامل ہے۔




Source link

ویلی ویژن

Online Editor - Valley Vision

Welcome to Valley Vision News, where Er Ahmad Junaid leads our team in delivering real news in both English and Urdu. We're your go-to source for independent coverage, focusing on stories from around the globe, with a spotlight on India and Jammu and Kashmir. From breaking news to in-depth analysis, we've got you covered. Join us on our journey to stay informed and empowered. Join with us at Valley Vision News.

Leave a Reply

Back to top button